ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / قیدیوں کے لئے ووٹ کا حق دینے والی درخواست مسترد

قیدیوں کے لئے ووٹ کا حق دینے والی درخواست مسترد

Wed, 12 Feb 2020 19:11:42    S.O. News Service

نئی دہلی،12/فروری(آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے قیدیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ یہ سہولیات قانون کے تحت دستیاب ہے اور اسے قانون کے ذریعے چھینا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نظام ہے کہ ووٹ دینے کا حق کوئی بنیادی حق نہیں ہے اور یہ محض قانون کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔

بنچ نے کہا کہ ووٹ کا حق عوامی نمائندگی قانون کے تحت ہے جو قانون کی طرف سے نافذحدود کے تابع ہے اور یہ قیدیوں کو جیل سے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا۔ہائی کورٹ نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے اور قانونی حیثیت کے پیش نظر، اس کی یہ درخواست قابل غور نہیں معلوم ہوتی اس لیے اس کو مسترد کیا جاتا ہے۔یہ فیصلہ قانون کے تین طالب علموں -پروین کمار چودھری، اتل کمار دوبے اور پریرتا سنگھ کی جانب سے دائر ایک درخواست پر آئی ہے جس میں ملک کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کو ووٹ دینے کے حق کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست میں لوک نمائندگی قانون کی دفعہ 62 (5) کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا جو قیدیوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیتی ہے۔الیکشن کمیشن نے درخواست کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ قانون کے تحت قیدیوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہے اور سپریم کورٹ نے اس کی حمایت کی تھی۔


Share: